انٹرنیشنل

2024ء کے صدارتی انتخابات ‘ ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کا امکان

'اپنے ملک کو کامیاب، محفوظ اور عظیم بنانے کے لیے اس بات کا قوی امکان ہے کہ میں پھر صدارتی دوڑ کا حصہ بن جاؤں': ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2024ء کے صدارتی انتخابات میں واپسی کا امکان ہے ، وہ اس مرتبہ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 3 اکتوبر کی شب آئیووا میں وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘اس بات کا بہت، بہت، بہت زیادہ امکان ہے کہ میں 2024 کے لیے ری پبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہوجاؤں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘اپنے ملک کو کامیاب، محفوظ اور عظیم بنانے کے لیے اس بات کا قوی امکان ہے کہ میں پھر صدارتی دوڑ کا حصہ بن جاؤں’۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ماہ سے اشارہ دیا جارہا ہے کہ وہ ایک بار پھر وائٹ ہاس جانے کی دوڑ کا حصہ بن سکتے ہیں مگر ریلی میں ان کے خطاب میں اس حوالے سے اب تک کا ٹھوس ترین اشارہ دیا گیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ملکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ وہ ملک کی قیادت کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.