انٹرنیشنل

روس کا ترکی سے حیران کن مطالبہ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ہم شام میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کرسکتے ہیں

روسی نمائندہ خصوصی برائے شام الیگزینڈر لاورینتیف کا کہنا ہے کہ امید ہے کشیدگی سے بچنے کے لیے ترکیہ کو شام میں طاقت کا استعمال روکنے پر قائل کرلیں گے۔ الیگزینڈر لاورینتیف کا کہنا ہے کہ شام میں بڑے پیمانے پر زمینی کارروائی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

گزشتہ روز ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ہم شام میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکیہ نے اتوار کو شام، عراق کے شمال میں فضائی حملوں میں کرد ملیشیا کے اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.