انٹرنیشنل

کیا سعودی عرب تیل کی پیداوارمیں اضافہ نہیں کرے گا؟

سعودی وزیر توانائی نے اوپیک اجلاس میں تیل پیداوار بڑھانے پر بات چیت کی تردید کردی

سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے اوپیک اجلاس میں تیل پیداوار بڑھانے پر بات چیت کی تردید کردی۔ سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ اوپیک اجلاس میں تیل پیداوار اضافے پر بات نہیں کر رہے، سب جانتے ہیں اوپیک پلس میٹنگ سے پہلے کسی فیصلے پر بات نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوپیک پلس کی یومیہ 2 ملین بیرل کی کٹوتی 2023 کے آخر تک رہے گی۔

عبدالعزیر بن سلمان نے یہ بھی کہا کہ رسد، طلب توازن کے لیے پیداوار میں کمی کی ضرورت پر مداخلت کےلیے تیار رہیں گے۔ امریکی اخبار نے سعودی عرب اور اوپیک ملکوں کی تیل کی پیداوار بڑھانے پر بات شروع کرنے کی خبر دی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اوپیک پلس ممالک کا اجلاس 4 دسمبر کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.