انٹرنیشنل

امریکا:نیویارک میں برفباری،زندگی مفلوج

بفالو میں 6 فٹ تک ریکارڈ برف پڑی ہے، متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں

امریکی ریاست نیویارک میں برف باری سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ  گئی ہے۔ برف باری  کے بعد مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بفالو میں 6 فٹ تک ریکارڈ برف پڑی ہے، متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

نیویارک میں آج بھی 2 فٹ تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ریاست نیویارک کے گورنر کے مطابق برفباری سے بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا ہے۔ مختلف علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.