انٹرنیشنل

چین، فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک

میڈیا کے مطابق گزشتہ شام سے لگنے والی آگ پر میونسپل فائر ریسکیو کی 36 گاڑیوں کی مدد سے قابو میں پایا گیا

چین کے وسطی صوبے ہینان (Henan) کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے بعد دو افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام سے لگنے والی آگ پر میونسپل فائر ریسکیو کی 36 گاڑیوں کی مدد سے قابو میں پایا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.