انٹرنیشنل

چین: کورونا کیسزرپورٹ ہنگامہ کھڑا ہوگیا،خوف وہراس کا عالم

یومیہ رکارڈ کیسز روپرٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار943 کیسز رپورٹ ہوئے

چین میں مسلسل دوسرے روز کورونا وائرس کے یومیہ رکارڈ کیسز روپرٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار943 کیسز رپورٹ ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے مختلف شہروں میں عالمی وباء کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑنے لگی، گزشتہ دو روزکے دوران گوانگ زہو اور چونگ کنگ میں رکارڈ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

خبرایجنسی کےمطابق بیجنگ سمیت چین کےکئی شہروں میں کورونا پابندیاں سخت کردی گئی ہیں۔ شہرچینگ چن میں کورونا بڑھنےپر شہریوں کوغیرضروری نقل وحرکت نہ کرنےکا ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق جاری کردہ ہدایت میں شہریوں کو عوامی مقامات، اجتماعات اورریسٹورنٹس جانے سےگریزکرنےکا کہا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق زہینگزہو میں موبائل فون فیکٹری کے 20 ہزار سے زائد ملازمین ملازمت چھوڑگئے۔ ملازمین نے دو روز قبل تنخواہوں کی عدم فراہمی، کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.