انٹرنیشنل

بھارت : اقلیتوں سےجبری سلوک، امریکی کمیشن کےشدید تحفظات

امریکی کمیشن نےبھارت میں مذہبی عدم برداشت اوراقلیتوں کےساتھ جبری سلوک پرشدید تحفظات کا اظہارکیا

بین الاقوامی مذہبی آزادی پرامریکی کمیشن نےبھارت میں مذہبی عدم برداشت اوراقلیتوں کےساتھ جبری سلوک پرشدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمیشن نے وزارت خارجہ سے بھارت کو مذہبی آزادی پر خصوصی تشویش والے ملک کا درجہ دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2022 میں بھی بھارتی حکومت نے جبری مذہبی تبدیلیوں، جنسی تشدد اور مذہبی انتہا پسندی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت عبادت گاہوں سمیت املاک کی تباہی، من مانی حراست اور مسلمانوں و مسلمان صحافیوں کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث رہی ہے۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن نے اپنے رپورٹ میں مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے صحافی محمد زبیر اور صدیق کپان پر مودی حکومت نے غیر قانونی ظلم و جبر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.