انٹرنیشنل

چین : رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

سنکیانگ ریجن میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے

چین کے سنکیانگ ریجن میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ سنکیانگ کے شہر ارمچی کی عمارت کی 15 ویں منزل پرآگ گزشتہ رات لگی جو دیگرمنزلوں تک پھیل گئی۔ آگ میں زخمی ہونے والے 9 افراد کےپھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں لیکن انکی حالت بہتر ہے۔ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک ساکٹ ایکسٹینشن کو قراردیا جارہا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ چین میں حالیہ چند دنوں میں یہ آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ رواں ہفتے وسطی چین کے شہران یانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.