نگرنگرسے

اختیارات کا ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر 3ڈی ایس پیز کھڈے لائن

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ساہیوال محمد شہباز گل، ایس ڈی پی او صدر جھنگ محمد اسلم اور ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب سلیم حیدر شاہ کو معطل کیا

لاہور(کھوج نیوز) اختیارات کا ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر ایکشن لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس نے 3ڈی ایس پیز کو کھڈے لائن لگا کر انہیں معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر 3 ڈی ایس پیز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انھیں معطل کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ساہیوال محمد شہباز گل، ایس ڈی پی او صدر جھنگ محمد اسلم اور ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب سلیم حیدر شاہ کو معطل کیا ہے۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ ڈی ایس پی سلیم حیدرشاہ کوکیسز میں ملزمان کوفائدہ اور جھوٹی ایف آئی آر دینے پر معطل کیاگیا جبکہ ڈی ایس پی محمد اسلم کو 2 بیگناہ افرادکو ایف آئی آر میں ناجائز طورپر نامزدکرنے اور ڈی ایس پی شہبازگل کو قبضہ مافیا کے ساتھ سازبازکرنے پر معطل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button