نگرنگرسے
اسلحے کےزورپرخاتون سےزیادتی،ڈاکونقدی اور زیورات لوٹ کرفرارہوگئے
فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 دن قبل پیش آیا تھا، متاثرہ خاتون کامیڈیکل کرایا جا رہا ہے
فیصل آباد(کھوج نیوز) فیصل آباد کے چک 119 ج ب سمانہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی ہے۔ پولیس کے مطابق 2 ڈاکو رات میں گھر میں گھسےجنہوں نے اسلحے کے زور پر خاتون سے زیادتی کی ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 دن قبل پیش آیا تھا، متاثرہ خاتون کامیڈیکل کرایا جا رہا ہے۔