نگرنگرسے
امیر بالاج ٹیپو کےقتل میں ملوث طیفی بٹ کا بہنوئی قتل اوربہن زخمی
ایف سی کالج کے قریب کینال روڈ پرنامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے گاڑی میں موجود طیفی بٹ کا بہنوئی جاں بحق جبکہ مقتول کی اہلیہ زخمی ہوگئیں
لاہور(کھوج نیوز)لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی قتل اوربہن زخمی ہوگئیں۔ ایف سی کالج کے قریب کینال روڈ پرنامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے گاڑی میں موجود طیفی بٹ کا بہنوئی جاں بحق جبکہ مقتول کی اہلیہ زخمی ہوگئیں اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی خاتون کو ہسپتال متنقل کردیاگیا۔