نگرنگرسے

ایف آئی اے نےچھاپہ مارکرحوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

کارروائی کے دوران بنگلے سے فرضی کاروباری اداروں اور افراد کی دستخط شدہ 22 چیک بُکس، 47 لاکھ روپے پاکستانی، 6 ہزار روپے سعودی ریال، 6180 تھائی بھات، 22950 درہم اور 450 امریکی ڈالرز بھی برآمد کیے

کراچی (کھوج نیوز)نیشنل اسٹیڈیم کے قریب بنگلے پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے عملے نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی مختلف ممالک کی کرنسی اور ریکارڈ ضبط کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کرائم کوآپریٹ سرکل کے عملے نے جمعرات کو صبح سویرے خفیہ اطلاع پر نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ایک بنگلے پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران بنگلے سے فرضی کاروباری اداروں اور افراد کی دستخط شدہ 22 چیک بُکس، 47 لاکھ روپے پاکستانی، 6 ہزار روپے سعودی ریال، 6180 تھائی بھات، 22950 درہم اور 450 امریکی ڈالرز بھی برآمد کیے گئے۔ بنگلے سے پے آرڈرز کی فوٹو کاپیوں کا بڑا ذخیرہ، حوالہ ہندی کے لیجرز، 3 موبائل فون اور دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لی گئیں۔

حکام کے مطابق بنگلے سے حوالہ ہنڈی کا بڑا دھندا چلانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، اس الزام کے تحت ایک ملزم آصف کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ حوالہ ہنڈی کا خفیہ نیٹ ورک چلانے والے کئی افراد فرار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ریکارڈ میں غیر ملکی کرنسیوں کی یومیہ خرید و فروخت کے شواہد بھی ملے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button