نگرنگرسے
اینٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاورکی گرفتاری سے روک دیا گیا
جج ہمایوں دلاور نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ میں چیلنج کر رکھا تھا
بنوں(کھوج نیوز)پشاورہائیکورٹ بنوں بنچ نےاینٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاورکی گرفتاری سے روک دیا۔ کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق جج ہمایوں دلاور نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ میں چیلنج کر رکھا تھا، جج ہمایوں دلاور کی جانب سے ملک ذیشان ایڈووکیٹ اور احمد فاروق خٹک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے اینٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاور کی گرفتاری سے روک دیا۔جسٹس کامران حیات اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل بنچ نے اینٹی کرپشن ٹیم سے ریکارڈ طلب کرلیا۔