نگرنگرسے

باجوڑ میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، ایک شخص جاں بحق ، مقدمہ درج

باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں آج کرکٹ لیگ کا فائنل کھیلاجارہاتھا، اس دوران ایک کھلاڑی کو تھرڈ امپائر نے جب آؤٹ قرار دیا تودونوں ٹیموں کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا

باجوڑ (کھوج نیوز) باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کے دوران جھگڑا ہو گیا جو بعد میں شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں آج کرکٹ لیگ کا فائنل کھیلاجارہاتھا، اس دوران ایک کھلاڑی کو تھرڈ امپائر نے جب آٹ قرار دیا تودونوں ٹیموں کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا۔ باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ لیگ کیفائنل میچ کے دوران کھلاڑی کو آٹ دینے پر ٹیموں اور ان کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ٹیموں کے کھلاڑی اورتماشائی ایک دوسرے پر لاتیں، گھونسے اور کرسیاں مارتے رہے۔ مشتعل شائقین وی آئی پی انکلوژر میں بھی داخل ہوگئے اور شیشے توڑ دیے۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button