نگرنگرسے
بالوں میں لگانےوالا کلپ ڈیڑھ سالہ بچی کےمعدے سے نکال لیا گیا
بچی کو سانس لینےمیں دشواری کا سامنا تھا جس پرڈاکٹرحسن سلمان نےکامیاب آپریشن کیا
لاہور(کھوج نیوز)بالوں میں لگانےوالا کلپ ڈیڑھ سالہ بچی کےمعدے سےنکال لیا گیا،رپورٹ کےمطابق جنرل اسپتال لاہور میں ڈیڑھ سال کی بچی کےمعدے سےبالوں میں لگانےوالا کِلپ نکال لیا گیا۔بچی کو سانس لینےمیں دشواری کا سامنا تھا جس پرڈاکٹرحسن سلمان نےکامیاب آپریشن کیا۔ڈاکٹرحسن سلمان نےکہا ہےکہ چونگی امرسدھوکی مومنہ نے بالوں میں لگانےوالا کِلپ نگل لیا تھا۔ان کا کہنا ہےکہ اینڈوسکوپی کےذریعےبچی کے معدے سےکِلپ نکال لیا گیا ہے۔