نگرنگرسے

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، مشتعل افراد کا سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر دھاوا

حملے کے دوران مظاہرین نے گرڈ سٹیشن میں پتھراو اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سامان اٹھاکرباہرپھینک دیا' فیڈر پر لائن لاسز68 فیصد سے زائد ہیں: ترجمان پیسکو

پشاور(کھوج نیوز) لکی مروت میں سرائے نورنگ گرڈ سیٹشن پر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول دیا، مظاہرین نے ماما خیل فیڈر پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث گریڈ سٹیشن پر دھاوا بولا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیسکو نے بتایا تھا کہ مشتعل مظاہرین نے ماماخیل فیڈر پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث گرڈ سٹیشن پر حملہ کیا، اس دوران مظاہرین نے پیسکو فیلڈ سٹور اور متعلقہ سب ڈویژن آفس پر دھاوا بول دیا۔حملے کے دوران مظاہرین نے گرڈ سٹیشن میں پتھراو اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سامان اٹھاکرباہرپھینک دیا۔ ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ ماما خیل فیڈر پر لائن لاسز68 فیصد سے زائد ہیں ، توڑپھوڑ کے باعث شہر بھر میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button