نگرنگرسے

بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےسڑکوں پرسفری پابندی

راہم شاہراہوں پرناکہ بندی کردی گئی،مال روڈ، کینال روڈ،مین بلیوارڈ، فیروزپور روڈ پرپولیس کےناکےلگا دئیےگئے

لاہور(کھوج نیوز)لاہورمیں ٹریفک پولیس نےبغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے شہر میں داخلے پر پابندی لگادی ۔ ٹریفک پولیس نےداخلی راستوں اورشاہراہوں پر 111 ناکے لگا دیئے, ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ ہیلمٹ کےبغیرموٹرسائیکل آج شہرمیں داخل نہیں ہوگی،خلاف ورزی کرنےوالوں کو2 ہزار روپ جرمانہ ہوگا۔

شہر کےداخلی راستوں اوراہم شاہراہوں پرناکہ بندی کردی گئی،مال روڈ، کینال روڈ،مین بلیوارڈ، فیروزپور روڈ پرپولیس کےناکےلگا دئیےگئے۔ اس کےعلاوہ غیرمعیاری ہیلمٹ پہننےوالوں کو بھی روک لیا گیا،ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ شہری خلاف ورزی چھوڑدیں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button