نگرنگرسے

بلوچستان کےشہرکچلاک میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا،

پولیس کا کہنا ہےکہ کچلاک بوستان روڈ پردھماکا ٹائم ڈیوائس کےذریعےکیا گیا، جس میں 8 سے 10 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا

کچلاک(کھوج نیوز)بلوچستان کےشہرکچلاک میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہےجس کےنتیجےمیں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کےبعد پولیس، قانون نافذ کرنےوالےاداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچلاک بوستان روڈ پردھماکا ٹائم ڈیوائس کےذریعےکیا گیا، جس میں 8 سے 10 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کےمطابق دھماکے کے نتیجےمیں 2 پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کےمطابق دھماکے کےنتیجےمیں1 پولیس اہلکارجاں بحق اوردوسرا زخمی ہوا تھا۔ انہوں نےبتایا کہ دوسرے زخمی اہلکارکی حالت تشویش ناک تھی جو کچھ دیربعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button