بنوں :نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکارشہید ہوگیا
تھانہ منڈان کی حدود صابو خیل منڈان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اللہ یار خان شہید ہوگئے۔
بنوں(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ تھانہ منڈان کی حدود صابو خیل منڈان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اللہ یار خان شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔
شہید کی نماز جنازہ بنوں پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ وزیرصحت خیبرپختونخوا، آر پی او بنوں، اسسٹنٹ کمشنر سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے روانہ کردیا۔ اللہ یار خان تھانہ سٹی میں انٹرمیڈیٹ ہیڈکانسٹیبل تعینات تھے۔
دوسری جانب تھانہ عیسی خیل کی قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کردیا پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے بزدل دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے ہیں علاقے میں سرچ آپریشن جاری، مفرور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں۔