نگرنگرسے

بھینس کالونی:نگلیریا سےایک اورشخص انتقال کرگیا

جناح اسپتال کا بتانا ہے کہ متاثرہ شخص کو تیزبخار اورسردرد کی علامات پراسپتال لایاگیا تھا

کراچی (کھوج نیوز) نگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا۔  ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق نگلیریاسے انتقال کرنے والا شخص بھینس کالونی کارہائشی تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ  بھینس کالونی کے علاقےکی واٹرکلورینیشن چیک کرنے کے لیے نمونے لے لیے گئے ہیں، رواں سال سندھ بھر میں نگلیریا سے انتقال کرنے والے افرادکی تعداد تین  ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان جناح اسپتال کا بتانا ہے کہ متاثرہ شخص کو تیزبخار اورسردرد کی علامات پراسپتال لایاگیا تھا، متاثرہ شخص آئی سی یو میں زیرعلاج تھا اور گزشتہ روز انتقال کرگیا۔  نگلیریا صاف پانی میں افزائش پانے والا ایسا جرثومہ ہے جو ناک کے ذریعے دماغ کی جھلی کو متاثر کرتے ہوئے انسانی دماغ کو کھا جاتا ہے جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button