نگرنگرسے

بینک کا نمائندہ بن کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جنریشن 96 نامی کال سینٹر پر چھاپہ چھان بین کے بعد مارا گیا'گرفتار ملزمان میں عبدالحمید، شاہان افضل اور نعمان علی شامل ہیں

کراچی(کھوج نیوز) بینک کا نمائندہ بن کر جعلی کالیں کر کے کھاتے داروں سے بھاری رقم نکلوانے والے گروہ کو ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جنریشن 96 نامی کال سینٹر پر چھاپہ چھان بین کے بعد مارا گیا۔گرفتار ملزمان میں عبدالحمید، شاہان افضل اور نعمان علی شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان خود کو بینک نمائندہ ظاہر کرکے جعلی کال کرتے تھے، ملزمان مذکورہ کالز کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے۔ ملزمان جعل سازی سے صارفین کے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کرکے غلط استعمال کرتے تھے۔ ملزمان جعل سازی سے حاصل کردہ ڈیبٹ کارڈ کو ہوائی ٹکٹ خریدنے اور ہوٹل کی بکنگ کے لیے بھی استعمال کرتے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان دھوکہ دہی سے گاہکوں کو مختلف مصنوعات کی خریداری پر بھی آمادہ کرتے تھے، ملزمان نے جعلی ویب سائٹس بھی بنا رکھی تھیں۔ملزمان مذکورہ کارڈ سے مقامی اور بین الاقوامی طلبا کے لیے داخلہ فیس بھی ادا کرتے تھے۔ملزمان جائیداد کی خریداری سمیت مختلف لین دین کے لیے بھی شہریوں کے ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرتے تھے۔ ملزمان کی جانب سے پیسے وصول ہونے کے باوجود پراڈکٹ ڈیلیور نہیں کی جاتیں تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button