نگرنگرسے

تھانے پرحملہ ،غفلت کا ذمہ دارکون ؟

حوالات میں بند چار ملزمان کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، اس واقع میں ملوث چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

فیصل آباد(کھوج نیوز ) تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں 3 افراد کے قتل کے چار ملزمان حوالات میں بند تھے کہ حملہ آور سیڑھیوں کے ذریعے عقب سے تھانے میں داخل ہوئے، مسلح افراد حوالات تک پہنچے اور فائرنگ کر کے گرفتار ملزمان تین بھائیوں کو قتل اور ان کے کزن کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔

سی پی او کے مطابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تھانے پر حملے کے واقعے میں 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سی پی او کے مطابق تھانے کی سیکیورٹی میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button