نگرنگرسے

جائیداد تنازع، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق

خاتون اور سسرالیوں میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور ممکنہ طور پر قتل کا واقعہ اسی وجہ سے پیش آیا 'مقتولین کی لاشوں اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں

لاہور(کھوج نیوز) جنوبی چھائونی کے علاقہ میں خاندان کے درمیان چلتے ہوئے جائیداد تنازع پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ماں بیٹا کو قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لاہور کے علاقے جنوبی چھانی میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے خاتون اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ماں اور بیٹے تھے جو فائرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون اور سسرالیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور ممکنہ طور پر قتل کا واقعہ اسی وجہ سے پیش آیا تاہم مقتولین کی لاشوں اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button