نگرنگرسے

حافظ آباد:ہسپتال میں ڈاکٹراورعملےکی خاتون کےساتھ زیادتی

نجی ہسپتال میں ڈاکٹراور دو ملازمین کی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے

حافظ آبا د(ویب ڈیسک) نجی ہسپتال میں ڈاکٹراور دو ملازمین کی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس  کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

جیونیوز کے مطابق تھانہ پنڈی بھٹیاں میں درج مقدمے میں متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے گردے کا آپریشن کرانے نجی اسپتال گئی تو وہاں اسے مشروب پلا کر بے ہوش کیا گیا۔متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک ملازم نے زیادتی کرکے ویڈیو بنائی اور بلیک میل کیا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم نے اگلی رات دوبارہ اسے کمرے میں بلایا جہاں ایک ڈاکٹر اور ایک اور ملازم نے بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اورجب تنگ آکر وہ گھر جا رہی تھی تو اس کی والدہ کا گردہ نکال لیا گیا جس سے ان کی موت ہو گئی۔نجی ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کے الزامات کو بے بنیاد اور بدنیتی پرمبنی قرار دے دیا جبکہ مقدمے کے اندراج کے بعد نامزد ملزم ڈاکٹر اور ملازمین روپوش ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button