نگرنگرسے
خاتون وکیل نےسول جج کی عدالت کو تالا لگا کربند کردیا
سول جج اور خاتون وکیل کے درمیان تلخ کلامی کے بعد سریاب سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے سول جج کی عدالت کو تالا لگا کر بند کیا۔
کوئٹہ (کھوج نیوز)خاتون وکیل نے سول جج کی عدالت کو تالا لگا کر بند کر دیا۔ سول جج اور خاتون وکیل کے درمیان تلخ کلامی کے بعد سریاب سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے سول جج کی عدالت کو تالا لگا کر بند کیا۔ صدر کوئٹہ بار قاری رحمت اللّٰہ کے مطابق سول جج اور خاتون وکیل میں مبینہ تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ رفع دفع کرا دیا ہے۔ صدر کوئٹہ بار کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملے میں متعلقہ سول جج اور خاتون وکیل کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔