نگرنگرسے
دریائے ستلج میں پانی کا بہائو تیز، ڈھولاکے مقام پر چوتھابندٹوٹ گیا
سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اورقریبی آبادیاں زیرآب آگئیں ' انتظامیہ اور ریسکیو 1122اہلکارفوری بند کو مرمت کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں

عارف والا (آن لائن) دریائے ستلج میں پانی کے تیزبہائوسے تحصیل عارفوالا کی حدود میں ڈھولاکے مقام پر چوتھابندٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اورقریبی آبادیاں زیرآب آگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی کی لپیٹ میں آنے والے علاقہ مکینوں کوفوری محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ریسکیو1122آپریشن شروع کردیا گیا متاثرین علاقہ دریائے ستلج کے کنارے آباد تھے کہ ڈھولہ کے مقام پر پانی کا بہائو تیزہونے سے چوتھا بند ٹوٹ گیا انتظامیہ اور ریسکیو 1122اہلکارفوری بند کو مرمت کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔