دہم کے دوسرے اور نہم کے سالانہ امتحانات کب شروع ہوں گے؟ ڈیٹ شیٹ سامنے آگئی
پنجاب کے تعلیمی بورڈ نے دہم کے دوسرے سالانہ امتحانات 20اگست اور نہم کے 3ستمبر سے شروع ہونے کے متعلق ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے
لاہور (کھوج نیوز) پنجاب میں میٹرک کے دوسرے اور نہم کے سالانہ امتحانات کب شروع ہوں گے؟ اس حوالے سے محکمہ تعلیمی بورڈ نے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے۔ تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحان کا آغاز 20 اگست سے ہوگا جبکہ رول نمبر سلپس 10 اگست سے جاری کی جائیں گی۔ تعلیمی بورڈ کے مطابق 20اگست کو پہلا پیپر ایجوکیشن اور تاریخ اسلام کا ہوگا، 21 اگست کو انگریزی،22 کو مطالعہ پاکستان،23 کو فزکس،26 کو کیمسٹری،27 کو اسلامیات،28 کو ریاضی،29 اگست کو ترجمتہ القرآن،30 کو اردو جبکہ 2 ستمبر کو آخری پیپر بیالوجی کا ہوگا۔
دوسری جانب جماعت نہم کے پرچے 3 ستمبر سے شروع ہوں گے، 3 ستمبر کو نہم کا پہلا پیپر ریاضی، 4 ستمبر کو مطالعہ،5 کو انگریزی،6کو اسلامیات اور 9ستمبر کو فزکس،10ستمبر کو ترجمتہ القرآن،11 کو کیمسٹری، 12 کو اردو،13 کو بیالوجی اور17 ستمبر کو آخری پیپر ایجوکیشن کا ہوگا۔ تعلیمی بورڈ کے مطابق عملی امتحانات 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔