نگرنگرسے

راولاکوٹ میں جیل سے فرار مزید 2 قیدی پکڑ لئے گئے

 ایس ایس پی راولاکوٹ نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے فرار ہونے والے مزید دو قیدی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔دونوں قیدیوں کو راولپنڈی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا

راولاکوٹ(کھوج نیوز ) آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں جیل سے فرار مزید 2 قیدی پکڑ لئے گئے۔
 ایس ایس پی راولاکوٹ نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے فرار ہونے والے مزید دو قیدی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔دونوں قیدیوں کو راولپنڈی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی کے مطابق فرار قیدیوں میں سے اب تک 6 کو پکڑا جا چکا ہے، جبکہ مزید 12 قیدیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل مذکورہ جیل سے 19 قیدی پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر فرار ہو گئے تھے، جن میں سے ایک قیدی پولیس فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا، ایس ایس پی راولاکوٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا قیدی خیام منشیات کے کیس میں گرفتار تھا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان میں زیادہ تر سزائے موت کے قیدی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button