نگرنگرسے

راولپنڈی؛ قتل کےمقدمےمیں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ملزم کوسعودی عرب سےگرفتارکر کےاسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ملزم جارو پنجاب پولیس کومطلوب تھا جس کےخلاف سال 2022 میں قتل کی دفعات کےتحت مقدمہ درج ہوا تھا

راولپنڈی(کھوج نیوز)ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نےکارروائی کرتےہوئےسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتارکرلیا۔ ترجمان کےمطابق ملزم کوسعودی عرب سےگرفتارکر کےاسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ملزم جارو پنجاب پولیس کومطلوب تھا جس کےخلاف سال 2022 میں قتل کی دفعات کےتحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم کےخلاف تھانہ گڈی، ڈی جی خان میں مقدمہ درج تھا۔

 ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نےملزم کی گرفتاری کےلیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نےپنجاب پولیس حکام کےحوالےکردیا گیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button