نگرنگرسے

راولپنڈی پولیس کا کارنامہ، 9مئی واقعات میں گرفتار ملزمان کی قیمتی اشیاء فروخت کر دیں

انسداد دہشتگردی عدالت کا اعلی پولیس افسران کو معاملے کی انکوائری کا حکم 'انکوائری میں کانسٹیبل صداقت پر ملزمان سے قیمتی اشیا لیکر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ثابت ہوگیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) راولپنڈی پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے’ راولپنڈی میں 9 مئی واقعات کے ملزمان کی گرفتاری کے بعد قیمتی اشیا فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے 9 مئی کے مقدمے میں 33 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار 33 ملزمان نے ضمانت کے بعد سامان واپس نہ ملنے پرایٹی سی سے رجوع کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے اعلی پولیس افسران کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا اور انکوائری میں کانسٹیبل صداقت پر ملزمان سے قیمتی اشیا لیکر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔ قیمتی اشیا میں موبائل فونز، قیمتی گھڑیاں، سونے کی اشیا شامل تھیں۔ ملزمان کے پاسپورٹ، گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس اور اے ٹی ایم کارڈز بھی غائب کیے گئے۔ پولیس نے ملزمان کا قیمتی سامان فروخت کرنے پر پولیس کانسٹیبل صداقت کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button