نگرنگرسے
سرکاری اراضی پرغیرقانونی قبضے،بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانےوالےجج ہمایوں دلاور کےخلاف مقدمہ درج
سرکاری اراضی پر غیرقانونی قبضے پر سپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور، انکے بھائی صادق دلاور ،والد دلاور خان اوررجسٹرار تاج مالی خان کےخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی
بنوں(کھوج نیوز)سرکاری اراضی پرغیرقانونی قبضے،بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانےوالےجج ہمایوں دلاور کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سرکاری اراضی پر غیرقانونی قبضے پر سپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور، انکے بھائی صادق دلاور ،والد دلاور خان اوررجسٹرار تاج مالی خان کےخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی، اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔
اس مقدمےمیں ملزموں نےعدالتی فیصلےمیں جعلی اندراج کےذریعے زمین اپنےنام کرنے کےبعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی جس سے حکومت کو کڑوروں روپے کا نقصان ہوا۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قید کی سزا سنائی تھی،