نگرنگرسے

سسرکی فائرنگ سےداماد جاں بحق،راہگیرخاتون بھی زخمی

غصہ میں آئے سسر نے داماد پر فائر کھول دیئے جس سے سردار عباس نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ، جبکہ ایک راہگیر خاتون سکینہ زخمی ہوگئی

کراچی (کھوج نیوز) سسر نے داماد پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے سردار عباس نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک راہگیر خاتون سکینہ زخمی ہوگئی۔ واقعہ بھینس کالونی موڑ عظیم ہوٹل پر پیش آیا جہاں غصہ میں آئے سسر نے داماد پر فائر کھول دیئے جس سے سردار عباس نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ، جبکہ ایک راہگیر خاتون سکینہ زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے مقتول کا آبائی تعلق اٹک سے تھا۔ مقتول کا شاہ لطیف ٹاؤن میں اپنا گھر ہے اور تین بچوں کا باپ ہے، تاہم سالے کوقتل کرنے کے بعد سے مقتول کی بیوی بچوں سمیت الگ رہائش پذیر تھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول ملک سردار عباس کو اس کے سسر بشارت نے اپنے ساتھی کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ مقتول نے 6 ماہ قبل پنجاب میں اپنے سالے کوقتل کیا تھا اور گرفتار ہوکر راولپنڈی جیل چلا گیا تھا، جس کے بعد عدالت سے ضمانت ملنے پر کراچی آیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گزشتہ روزمقتول کے سسرنے اپنی بیٹی کے ذریعے مقتول ملک سردارعباس کو فون کرکے صلح کے لیے بھینس کالونی موڑ نیشنل ہائی وےکے قریب بلوایا تھا، جہاں سسر بشارت نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button