نگرنگرسے

سم نیٹ ورک تبدیل کے بہانے لاکھوں روپے لوٹنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان نیٹ ورک کی تبدیلی کے بہانے شہریوں کے شناختی کارڈ تھم حاصل کرکے ان کے اکاونٹ سے پیسے نکلواتے تھے، گرفتار ملزمان سے تھم مشین اور سمیں برآمد کرلی گئیں

کراچی (کھوج نیوز) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سم نیٹ ورک تبدیل کرنے کے بہانے لاکھوں روپے لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے تھانہ میں بند کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سم نیٹ ورک تبدیلی کے بہانے شہریوں سے پیسے بٹورنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھڑے ہو کر موبائل سے فروخت اور نیٹ ورک تبدیل کرتے تھے۔پولیس کامزید کہنا ہے کہ ملزمان نیٹ ورک تبدیل کرنے کے بہانے سادہ اور معصوم لوگوں کے شناختی کارڈنمبر اوران کے فنگرپرنٹس حاصل کر لیتے تھے اور بعد میں چالاکی سے ان کے اکانٹ سے رقم نکالنے کے ساتھ ساتھ مختلف ایپس سے قرض بھی حاصل کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان سے مختلف کمپنیوں کی تھم مشینوں سمیت متعدد سمیں برآمد کی گئیں ہیں اور ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شرو ع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button