نگرنگرسے
سیالکوٹ میں ملزمان نے فائرنگ کر کے 4 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کردیا
واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں پسرور سبز پیر کے علاقے میں جاں بحق ہونے والے افراد کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا
سیالکوٹ میں ملزمان نے فائرنگ کر کے 4 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا، ملزمان فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے، واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں پسرور سبز پیر کے علاقے میں جاں بحق ہونے والے افراد کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 1 شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 1 زخمی خاتون اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی، جس کے بعد واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں باپ، 2 بیٹیاں اور 1 راہ گیر خاتون شامل ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ زمینی تنازع پر پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔