نگرنگرسے
سیکورٹی کی مخدوش صورتحال، بچیوں کو جنسی ہراسگی کا سامنا ،جعلی ڈاکٹربھی گرفتار
گنگا رام ہسپتال اور فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں دیکھنے کو ملیں جہاں کم سن بچیوں کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا
لاہور(کھوج نیوز)پنجاب میں ہسپتالوں کی سیکورٹی کی مخدوش صورتحال، چلڈرن ہسپتال لاہورسےجعلی ڈاکٹرگرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جہاں ایک طرف ہسپتالوں میں جنسی ہراسگی اور چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ھوا ھے جس کی مثالیں گنگا رام ہسپتال اور فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں دیکھنے کو ملیں جہاں کم سن بچیوں کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری طرف ایسے بہروپئے جعلی ڈاکٹر بن کر ہسپتالوں کے اندر وارداتیں کرنے میں مصروف ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملہ نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے ہسپتالوں کی سیکورٹی کےلئے زیرو ٹالرینس پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔