نگرنگرسے
شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، 3بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
مغربی بائی پاس پر ہزارہ ٹان سے باراتیوں سے بھری بس بلیلی جارہی تھی کہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری
کوئٹہ (کھوج نیوز) شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں، باراتیوں کی بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس سے 3بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی بائی پاس پر ہزارہ ٹان سے باراتیوں سے بھری بس بلیلی جارہی تھی کہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ حادثے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زینت، بی بی زینب، بی بی صفیہ، بی بی عالیہ، بی بی شازیہ ، نصیب اللہ ،نقیب اللہ جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔