نگرنگرسے

شادی کے کھانے میں زہر کس نے ملایا اور کیوں ؟

ملزم بھانجی کی شادی کے خلاف تھا ،اس لیے اس نے شادی میں آکر لوگوں کے کھانے میں زہر ملا دیا ، جسے کھایا تو کسی نے بھی نہیں البتہ پولیس نے کھانے کے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں

مہاراشٹر (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پولیس کے مطابق مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بھانجی کی شادی کے استقبالیے کی تقریب کا گیٹ توڑ دیا اور مہمانوں کے لیے بنائے گئے کھانے میں زہر ملا دیا۔ میڈیا کے مطابق یہ حرکت کرنے والا شخص بھانجی کی شادی کے خلاف تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، خوش قسمتی سے شادی کا کھانا کسی نے نہیں کھایا، کھانے کے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق موقع پر موجود کچھ لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا تھا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔بھارتی پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مہیش پاٹل نامی شہری کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لڑکی کا ماموں ہے اور لڑکی کی پرورش اسی ملزم کے گھر میں ہوئی تھی۔

ما موں کا بھانجی کی شادی کے خلاف ہونے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ لڑکی نے گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ بھاگ کر شادی کر لی تھی جو کہ اس کے ماموں کو پسند نہیں تھا، اسی لیے ملزم نے شادی ہال میں جاری تقریب کا دروازہ توڑا اور مہمانوں کے لیے تیار کیے جا رہے کھانے میں زہر ملا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button