شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس، 20اگست کو عام تعطیل کا اعلان
حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں
سندھ (کھوج نیوز) صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ حکومت نے 20اگست کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
سندھ حکومت نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست بروز منگل کو عام تعطیل ہوگی۔ واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔ سرکاری تقریبات میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، روایتی سندھی کشتی ملاکھڑو کے مقابلے، صوفیانہ محفل موسیقی کا انعقاد، زرعی اور صنعتی نمائشیں، ثقافتی اشیا کی تشہیر و ترویج کیلئے ثقافتی ولیج کا قیام اور سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ایوارڈ شاہ لطیف ایوارڈ کی تقریب تقسیم شامل ہیں۔