نگرنگرسے

شہریوں کو مردہ مرغیوں کھلانے کا منصوبہ ناکام، کئی من مردہ مرغیاں پکڑی گئیں

سادھوکی سے گوجرانوالہ مرغیاں سپلائی کی جا رہی تھیں، شک گزرنے پر چیک کیا گیا تو ساری مرغیاں ہی مری ہوئی نکلیں, اہلکار کافی دیر تولتے رہے تو مجموعی وزن 9 من نکلا

گوجرانوالہ (نمائندہ کھوج نیوز) گوجرانوالہ کے قریب سادھوکی میں ہوٹلوں اور شادی ہالز کو مرغیاں سپلائی کی جا رہی تھیں، چیک کیا تو ساری مردہ نکلیں، مقدار اتنی کہ اہلکار تولتے تولتے تھک گئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سادھوکی سے گوجرانوالہ مرغیاں سپلائی کی جا رہی تھیں، شک گزرنے پر چیک کیا گیا تو ساری مرغیاں ہی مری ہوئی نکلیں۔اہلکار کافی دیر تولتے رہے تو مجموعی وزن 9 من نکلا۔ اس گھمبیر جرم پر گاڑی میں موجود افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ گاڑی ضبط کر کے مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔ مردہ مرغیوں کا گوشت شادی ہالز اور ہوٹلوں کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button