نگرنگرسے

شیخوپورہ میں چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق، متعدد شدید زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے سے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکال لیا

شیخوپورہ(نمائندہ کھوج نیوز) شیخوپورہ میں ہونے والے شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

نمائندہ کھوج نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ آفیسر رانا اعجاز احمد نے بتایا ہے کہ افسوسناک واقعہ شیخوپورہ شرقپور روڈ محلہ صدیقیہ کالونی میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے سے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکال لیا ہے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا جبکہ نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button