نگرنگرسے

ظلم و بربریت کی انتہاء ہو گئی’ کھیت میں بکریاں چرانے پر 10سالہ بچہ قتل

ملزم نے اپنی زمین پربکریاں چرانے پربچے پرفائرنگ کی جس سے بچہ ہلاک ہوگیا' زمیندار کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں: پولیس کا مؤقف

حیدر آباد(کھوج نیوز) حیدر آباد میں ظلم و بربریت کی انتہاء ہو گئی ، کھیت میں بکریاں چرانے پر 10سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا جبکہ ورثاء کی جانب سے ٹنڈو محمد خان روڈ پر احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ حیدآبادکے علاقے سیری میں پیش آیا جہاں 10 سالہ بچے کو کھیت میں بکریاں چرانے پر قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی زمین پربکریاں چرانے پربچے پرفائرنگ کی جس سے بچہ ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ زمیندار کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب بچے کے قتل پر ورثا کی جانب سے ٹنڈو محمد خان روڈ پر احتجاج کیا گیا اور قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button