نگرنگرسے

فاطمہ ہلاکت کیس، ملزم اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3روز کی توسیع

اسد شاہ سے جو موبائل فون برآمد ہوئے ان پر سکیورٹی کوڈ ، اسد شاہ موبائل فونز پر لگا سکیورٹی کوڈ بتانے کے لیے تیار نہیں ہے، تمام چیزیں شفاف انکوائری پر اثر انداز ہو رہی ہیں

خیر پور(نمائندہ کھوج نیوز) رانی پور میں بااثر پیر اسد شاہ کی حویلی میں تشدد سے کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں نامزد ملزم اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر اسے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فاطمہ قتل کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اسد شاہ سے جو موبائل فون برآمد ہوئے ان پر سکیورٹی کوڈ لگا ہے، اسد شاہ موبائل فونز پر لگا سکیورٹی کوڈ بتانے کے لیے تیار نہیں ہے، تمام چیزیں شفاف انکوائری پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ جج نے ملزم اسد شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر آپ بیقصور ہیں تو موبائل کوڈ پولیس کو بتا دیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ملزمان کی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس اب تک موصول نہیں ہوئیں۔ عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button