نگرنگرسے

فضائی آلودگی پھیلانے والی گاڑیاں، حکومت پنجاب نے پھندا تیار کرلیا

پنجاب میں فضائی آلودگی پھیلانے والی 52 ہزار اولڈ ایج گاڑیوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا،محکمہ ٹرانسپورٹ نے سیف سیٹیز اور ایکسائز کی مدد سے فہرست مرتب کر لی

لاہور(کھوج نیوز) فضائی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کی روک تھام کے لئے حکومت نے پنجاب نے ایسا پھندا تیار کرلیا ہے کہ تمام شہری پریشان ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاویدقاضی کاکہنا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاٹیزناکہ بندی کرکے بغیرفٹنس چلنے والی اولڈ ایج گاڑیوں کو پکڑیں گی،گاڑی اولڈ ایج ہو اورفٹ ہو،فٹنس سرٹیفکیٹ ہو وہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کاکہنا ہے کہ پنجاب میں فضائی آلودگی پھیلانے والی 52 ہزار اولڈ ایج گاڑیو ںکے سڑکوں پر آنے پرپابندی ہوگی،سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اورایکسائز ڈیٹا کی مدد سے ریکارڈ مرتب کیاگیا،تمام اضلاع کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیاں گاڑیوں کیخلاف کارروائی کریگی،وہ اولڈ ایج گاڑی جس کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا ان کوبندکروایا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button