نگرنگرسے

فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کا اخراج، متعدد بچوں کی حالت غیر

خورشید ٹان ہالا ناکہ سے 13 بچے سول اسپتال لائے گئے، زہریلی گیس سے بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے: اسپتال انتظامیہ کا مؤقف

حیدر آباد(کھوج نیوز) حیدرآباد کے علاقے ہالا ناکہ میں فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خورشید ٹان ہالا ناکہ سے 13 بچے سول اسپتال لائے گئے، زہریلی گیس سے بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی عمریں 4 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں، تمام بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب ایم ڈی واسا زاہد کھمیٹیو کا کہنا ہے کہ فلٹر پلانٹ کا کلورین گیس سلنڈر لیک ہوا، کسی نے کلورین گیس سلنڈر چوری کرنے کی کوشش کی، گیس سلنڈر سے ہونے والی لیکج کو بند کردیا گیاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button