نگرنگرسے
لاہور:کم سن گھریلو ملازمہ پرتشدد کا ایک اور واقعہ منظرعام پرآگیا،تشدد کرنےوالی ملزمہ گرفتار
شمالی چھاؤنی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ گھریلو ملازمہ مقدس پربہیمانہ تشدد کرنےوالی ملزمہ فرح بی بی کو گرفتارکرلیا
لاہور(کھوج نیوز) لاہورعسکری 10 لاہورمیں کم سن گھریلو ملازمہ پرتشدد کا ایک اورواقعہ منظرعام پرآگیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنےوالی مالکن کوگرفتارکرلیا۔ شمالی چھاؤنی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ گھریلو ملازمہ مقدس پربہیمانہ تشدد کرنےوالی ملزمہ فرح بی بی کو گرفتارکرلیا۔ملازمہ مقدس کے ابتدائی بیان کے مطابق مالکن فرح بی بی نے گھریلو نوکرانی مقدس کو ڈنڈوں اورسوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور گرم پانی زبردستی پلاتی رہی۔
نوکرانی کی حالت بگڑنے پر پولیس کو مقامی لوگوں نے اطلای دی جس پر پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے نوکرانی مقدس کو اسپتال پہنچایا۔پولیس نے ملازمہ کے بیان پر مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ ملازمہ کے والدین سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔