نگرنگرسے

لاہور : محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ 2600 سے زائد اہلکار اور افسران محرم میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور پولیس نے یکم محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ 2600 سے زائد اہلکار اور افسران محرم میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہر بھر کی مجالس و جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر 402 مجالس جبکہ 9 جلوس برآمد ہوں گے جن کی حفاظت کے لیے 2600 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹی ڈویژن سے 7، کینٹ اور اقبال ٹاؤن سے ایک ایک جلوس برآمد ہوگا جبکہ سٹی ڈویژن میں 96، کینٹ 56 اور سول لائنز میں 41 مجالس ہوں گی۔

فیصل کامران نے مزید کہا کہ اقبال ٹاؤن 84، صدر 63 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 62 مجالس ہوں گی۔ اس بارے میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور جسمانی تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق حساس مقامات پر عارضی ناکوں سمیت گشت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button