نگرنگرسے

لاہور کےنواحی علاقےسندرمیں 65 سالہ شخص کی پولیس کےمبینہ تشدد سےموت

اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یعقوب سندر انویسٹی گیشن پولیس کے تشدد سے دم توڑ گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور کے نواحی علاقے سندر میں 65 سالہ شخص کی پولیس کے مبینہ تشدد سے موت ہوگئی۔ اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یعقوب سندر انویسٹی گیشن پولیس کے تشدد سے دم توڑ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یعقوب کا 3 روز قبل ندیم مظہر وغیرہ کے ساتھ بچوں کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق مخالف پارٹی نے پولیس کو رشوت دے کر تشدد کروایا، جس کے نتیجے میں یعقوب کی موت واقع ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button