نگرنگرسے
لیاقت آباد : تھانےکا اے ایس آئی غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنےپرمعطل
کچھ خواتین اپنا مسئلہ لیکرپولیس سٹیشن پہنچیں جہاں اے ایس آئی اپنے دفترمیں بنیان پہنےبیٹھا تھا،خواتین کےآنےپراے ایس آئی نےشرٹ پہنی۔اے ایس آئی کےرویے کےباعث تھانےآنےوالی خواتین کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا
کراچی (کھوج نیوز)کراچی کےعلاقےلیاقت آباد میں تھانے کےاے ایس آئی کی جانب سے غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے پر اسےمعطل کردیا گیا۔لیاقت آباد تھانےمیں کچھ خواتین اپنا مسئلہ لیکرپولیس سٹیشن پہنچیں جہاں اے ایس آئی اپنے دفترمیں بنیان پہنےبیٹھا تھا،خواتین کےآنےپراے ایس آئی نےشرٹ پہنی۔اے ایس آئی کےرویے کےباعث تھانےآنےوالی خواتین کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس حوالےسےواقعےکا علم ہوتےہی ڈی آئی جی ویسٹ نےنوٹس لیتےہوئےمتعلقہ اے ایس آئی کوغیرذمہ دارانہ رویےپرمعطل کردیا اوراس کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کرنےکا حکم دیدیا۔