نگرنگرسے

مالی فراڈ میں ملوث گینگ کےرکن راشد ملک کو گرفتارکرلیا گیا

ایف آئی اے نےمالی فراڈ میں ملوث گینگ کےرکن راشد ملک کو گرفتارکرلیا۔گینگ کےدیگرارکان کی تلاش شروع کردی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایف آئی اے نےمالی فراڈ میں ملوث گینگ کےرکن راشد ملک کو گرفتارکرلیا۔گینگ کےدیگرارکان کی تلاش شروع کردی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ملزم کواُس وقت رنگےہاتھوں گرفتارکیا گیا جب وہ رقم نکلوانے بینک آیا ہوا تھا۔ ترجمان کےمطابق ملزم نےساتھیوں کی ملی بھگت سےجعلی دستاویزات استعمال کرتےہوئے 4 بینک اکاؤنٹ کھلوائے اوردھوکہ دہی اورفراڈ سے 17 لاکھ 70 ہزارسےزائد کی رقم بینک اکاؤنٹس میں وصول کی۔ ملزم مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اکاؤنٹس میں وصول کرچکا ہے۔ ملزم کوگرفتار کرکے گینگ کے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش کا آغازکردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button