نگرنگرسے
محکمۂ ہیلتھ کیئرپنجاب کی جانب سےڈینگی کےاعداد وشمارجاری
محکمۂ صحت پنجاب کےترجمان کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبےمیں ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئےہیں
لاہور(کھوج نیوز)محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کی جانب سےڈینگی کےاعداد وشمارجاری کیےگئےہیں۔ محکمۂ صحت پنجاب کےترجمان کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبےمیں ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے کےدوران صوبۂ پنجاب میں 54 جبکہ رواں سال ڈینگی کے 357 کیسزرپورٹ ہو چکےہیں۔ محکمۂ صحت پنجاب کےمطابق ڈینگی کے لاہور سے 5، راولپنڈی سے 4، چکوال سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔